اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن جماعتوں پر برس پڑے، احتساب کا عمل تیز کرنے اور کسی کو بھی پروڈکشن آرڈرز نہ دینے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں اب یہ مختلف عمران خان دیکھیں گے۔جناح کنونشن سنٹر میں ٹائیگر فورس کی تقریب سے خظاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اب تک


اپوزیشن نے ایک عمران خان دیکھا ہے جو آرام سے پروڈکشن آرڈر دے دیتا تھا، یہ جو اب آپ عمران خان دیکھیں گے وہ مختلف عمران خان آنے لگا ہے، اب آپ کو مقابلہ کرکے دکھاؤں گا، نیا عمران خان اس کی تقریر سن کر بنا۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی ڈاکو کو پروڈکشن آرڈر نہیں ملے گا، جب تک یہ عدالتوں میں پوری طرح جواب نہیں دیں گے تو تب تک پروڈکشن آرڈر نہیں ملے گا۔ میں پھر کہتا ہوں کہ اب سے کوئی ان کو وی آئی پی جیل نہیں ملے گی ، عام قیدیوں کی طرح رکھیں گے۔”وزیر اعظم نے کہا پاکستان کی عدلیہ اور نیب کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ لوگ تنگ آگئے ہیں، انصاف کے منتظر ہیں، ان چوروں سے پیسہ واپس عوام کے پاس آئے، پاکستانی قوم منتظر ہے ، چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے کہ آپ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے کیسز ختم کریں، آپ کو حکومت سے جو بھی سپورٹ درکار ہوگی وہ ہم دیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا ” نیب کو بھی کہتا ہوں، کئی جگہ زبردست کام کیا لیکن خدا کا واسطہ کیسز کو منطقی انجام تک تو پہنچاؤ، قوم انتظار میں ہے کہ کب لوٹا پیسہ واپس آئے گا۔”









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں