اسلام آباد (streamhours) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پہلے اپوزیشن ایف اے ٹی ایف قوانین کی آڑ میں حکومت کو بلیک میل کرکے این آر او کی ناکام کوشش کرتی ہے، اس کے بعد میاں صاحب ہرکارے بھیج


کر اپنے اور بیٹی کے لئے سیاسی بھیک کے لئے اداروں سے مداخلت کی درخواست کرتے ہیں، دونوں میں ناکامی کے بعد ان کو فوجی قیادت جمہوریت دشمن لگنا شروع ہوگئی۔انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مخاطب کرکے کہا ” میاں صاحب جب آج سے چند ہفتے پہلے آپ نے سیاسی بھیک کے پیغام بھجوائے تھے تو اس وقت آپ کو نہیں پتا تھا کے ملک میں چار دفعہ مارشل لاء لگا تھا یا یہ خبر آپ کو لندن پہنچنے کے بعد پتہ چلی؟”خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور اسد عمر کے بڑے بھائی محمد زبیر آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے 2 بار ملنے گئے اور ان سے نواز شریف اور مریم نواز کیلئے ریلیف مانگا۔ کر اپنے اور بیٹی کے لئے سیاسی بھیک کے لئے اداروں سے مداخلت کی درخواست کرتے ہیں، دونوں میں ناکامی کے بعد ان کو فوجی قیادت جمہوریت دشمن لگنا شروع ہوگئی۔انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مخاطب کرکے کہا ” میاں صاحب جب آج سے چند ہفتے پہلے آپ نے سیاسی بھیک کے پیغام بھجوائے تھے تو اس وقت آپ کو نہیں پتا تھا کے ملک میں چار دفعہ مارشل لاء لگا تھا یا یہ خبر آپ کو لندن پہنچنے کے بعد پتہ چلی؟”خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور اسد عمر کے بڑے بھائی محمد زبیر آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے 2 بار ملنے گئے اور ان سے نواز شریف اور مریم نواز کیلئے ریلیف مانگا۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں