مدینہ (streamhours) مدینہ منورہ میں آج یکم ربیع الاول سے ایس او پیز کے ساتھ روضہ رسول ﷺ کو زیارت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور کا کہنا ہے کہ نمازی کورونا وائرس ایس او پیز کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ میں عبادت اور روضہ رسول ﷺ کی زیادت کر سکیں گے۔


دوسری جانب شاہی ہدایت پر مسجد قبا بھی آج سے نمازیوں کے لیےکھول دی گئی ہے۔ مسجد قبا روزانہ فجر سے پہلےکھولی جائے گی اور اسے عشاء کے بعد بند کر دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں کورونا وائرس ایس اوپیز کے ساتھ زائرین کو حرم میں نماز اور طواف کی اجازت بھی مل گئی ہے۔ واضح رہے سعودی عرب نے آج سے عمرے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ڈھائی لاکھ مقامی شہریوں کو عمرہ کی اجازت ہو گی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق دوسرے مرحلے میں زائرین کو ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینا ہوگا۔ سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے متعارف کرائی گئی ایپ میں اہم آپشن شامل کردیے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق زائرین کیلئے متعارف کرائی گئی ایپلی کیشن (Eatmarna) میں اب کچھ نئے آپشن شامل کیے گئے ہیں جن کے تحت زائرین اجازت نامے حاصل کرسکتے ہیں۔ وزارت حج کے انڈر سیکرٹری کے مطابق ایپلی کیشن میں مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی، ریاض الجنۃ میں نماز کی ادائیگی اور روضہ رسول اللہ ﷺ کی زیارت کیلئے پرمٹس کے آپشن شامل کیے گئے ہیں۔ زائرین ایپلی کیشن کو استعمال کرتے ہوئے اس میں شامل پرمٹس کے ذریعے ان مقدس مقامات تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں