لاہور (streamhours) لاہور میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر2007 کو پیپلزپارٹی کے سینکڑوں بے گناہ کارکنان شہید ہوئے۔ آج کراچی جلسے کی صدارت تحریک طالبان پاکستان کے نظریاتی سرپرست کررہے ہیں،حالات کی ستم ظریفی نے پیپلز پارٹی کو اپنے شہدا سے غداری سے


مجبور کردیا ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ زرداری خاندان اپنی کھربوں ڈالرز کی کرپشن سے بچنے کیلئے سارے جتن کررہا ہے، آج زرداری خاندان کے ذاتی مفادات نے بھٹو کے نظریات کوکوڑے دان میں ڈال دیا۔ انہوں نے کہاکہ بیگم صفدراعوان غرور سے خود کو اور اپنے والد کو بڑا قرار دے رہی ہیں۔ بیگم صفدر اعوان یادرکھیں! شیطان کو تکبر کے باعث جنت سے زمین پر پھینک دیاگیا تھا۔ آپ واقعی کرپشن،منی لانڈرنگ،جعلی کاﺅنٹس کے ذریعے کھربوں ڈکارنے میں بڑی ہیں ۔ اس سے قبل صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے نااہل نواز شریف، ممکنہ نااہل شہباز شریف اور بیگم صفدر اعوان کو بچانے کے تمام حربے بیکار جائیں گے،آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن عوام اور احتسابی اداروں سے قانون کے تازیانے کھانے کیلئے تیار رہیں۔ صوبائی وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےلیگی قائدین کی پریس کانفرنس پرتبصرہ کرتےہوئے کہا کہ نارووال کے ارسطو سن لیں گل واقعی ودھ گئی اے، پہلے آل شریف کیخلاف رمضان شوگر ملزکیس میں ساڑھے نو ارب کی منی لانڈرنگ ثابت ہوئی تھی، اب آل شریف کی بیسیوں کمپنیوں میں سے ایک کمپنی کی پچیس ارب روپے کی کرپشن سامنے آ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ستمبر 2017 میں نواز شریف کے تاحیات نااہل ہونے کے بعد ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کو کھڑا کیا گیا،بیگم صفدر اعوان نے جاتی امرا میں بیٹھ کر سرکاری خزانے سے دو ارب 55 کروڑ کی رقم اس الیکشن کو جیتنے پر لگا دی، حیرت کی بات یہ ہے کہ اس پونے تین کروڑ کے ٹینڈر اکتوبر میں اور ٹھیکے نومبر میں طے پائے گئے۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں