اسلام آباد(ویب ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 16 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 654 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 567 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور کل تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 19 تک


پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے9 ہزار 296 مریض زیرعلاج ہیں اور3 لاکھ 7 ہزار 69 صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار298 اور سندھ میں 2 ہزار 579 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 194، بلوچستان میں 147، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 81 ہو گئی ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار 996 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار 559، سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 713، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 598، بلوچستان میں 15 ہزار 669، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 47 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 437 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلئے سہولیات ہیں اور ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں