کراچی (streamhours)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے میں شرکت کے لیے کراچی میں موجود ہیں اور انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی ہے ،اس موقع پر کیپٹن صفدر نےبانی پاکستان کی قبر کے احاطے میں کھڑے ہو کر شدید نعرے بازی کی ۔مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی خاور گھمن
For God’s sake people come here to pay respect to the founding father. اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے pic.twitter.com/LJStWLFIs5
— Khawar Ghumman (@Ghummans) October 18, 2020
نے ویڈ یو شئیر کی جس میں مریم نواز مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں اور کار کنان کے ساتھ مزار قائد پر حاضری دے رہی ہیں ۔اس موقع پر کیپٹن صفدر نے لیگی کارکنوں سے نعرے بھی لگوائے ۔کیپٹن صفدر نے بانی پاکستان کی قبر کی طرف اشارے کر کے نعرے لگوائے ”ووٹ کو عزت دو ،،۔اس ویڈیو کے ساتھ خاور گھمن نے پیغام لکھا کہ ”خدا کے لیے !یہاں لوگ بانی پاکستان کو عزت دینے آتے ہیں ،خدا ہمارے ملک پر رحم کرے ،،۔
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89