لاہور(ویب ڈیسک)ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر نے تصدیق کی ہے کہ حفیظ سنٹر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے کہاکہ پاک فوج اورتمام اداروں نےمل کرکام کیا،تمام اداروں کےتعاون کےباعث آگ پرقابوپایاگیا۔ان کاکہنا تھا کہ صبح 6



بجکر 11 منٹ پرآگ لگنےکی کال آئی، ہمیں آگ لگنےکے 3گھنٹےبعدکال آئی۔واضح رہے کہ آج صبح لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹے تک قابو پانے کی کوشش کی ، خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں، تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ابتدائی معلومات کے مطابق آگ پلازہ کی دوسری عمارت پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں