کراچی (streamhours) مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز صاحبہ سندھ پولیس آپ کے اتحادی بلاول بھٹو کے کنٹرول میں ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کراچی میں گرفتاری پر شہزاد اکبر نے کہا کہ مریم نوا صاحبہ یا تو آپ نے


اپنے شوہر کو پبلسٹی کیلئے گرفتار کرایا ہے یا پھر آپ اور پیپلز پارٹی ابھی بھی ایک دوسرے کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شہری وقاص کی مدعیت میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت 200 افراد کے خلاف مزار قائد کے تقدس کی پامالی کا مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو آج صبح سندھ پولیس نے کراچی کے مقامی ہوٹل سے گرفتار کیا ۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف درج مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں، جبکہ مقدمے میں مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں