ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی گلیمر گرل کترینہ کیف اب بزنس وومن بن گئی ہیں۔ کترینہ کیف نے ای۔کامرس پلیٹ فارم نائیکا Nykaa پر اپنے اثاثوں کی سرمایہ کاری کی ہے۔ حالانکہ انویسٹ کی گئی جمع پونجی کتنی ہے اس بات کا ابھی انکشاف نہیں ہوا ہے۔یاد رہےکہ گزشتہ سال کترینہ کیف


نے Nykaa کے ساتھ ملک کر اپنا میک اپ برانڈ ʼKay Beautyʼ لانچ کیا تھا۔ کترینہ کیف اس برانڈ پر گزشتہ تین سال سے کام کر رہی تھیں۔ کترینہ کیف نے ایک بیان میں کہا کہ میں کمپنی کی بڑھتی برانڈ ایکوئیٹی (Equity) اور مارکیٹ لیڈر شپ سے واقف تھی اور اس میں سرمایہ کاری کرنا میرا اگلا قدم ہے۔آن لائن بیوٹی اور ویلنیس ریٹیل Nykaa.com کی فاؤنڈرد فالگونی نائرنے کترینہ کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کے کام کی اخلاقیت ، بیوٹی پروڈکٹ کے بارے میں ان کی سمجھ کی تعریف کرتی ہوں۔ وہ ایک زبردست ساتھی ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ یہ اشتراک Nykaa میں ان کی سرمایہ کاری کے ساتھ اور مضبوط ہو رہی ہے۔ Kay Beauty میں کترینہ نے میک اپ کے تقریبا 64 آئیٹمس لانچ کئے ہیں۔اس سے پہلے مئی 2020 میں اپنے موجودہ سرمایہ کاروں میں سے 100 کروڑ حاصل کئے تھے۔ خبروں کے مطابق Nykaa نے مالی سال 2019 میں تقریبا 2.3 کروڑ کا منافع کمایا تھا جبکہ اس کا ریوینیو 1,159.32 کروڑ روپئے تھا۔اس ای کامرس پلیٹ فارم نے تیزی سے اپنی مارکیت بڑھائی ہے۔اگر اس کے ماہانہ ایکٹو یوزر کی بات کی جائے تو 5 ملین ہیں۔ ہندستان میں Nykaa کے 70 اسٹور ہیں جو مہینے میں 1.5 سے زیادہ آرڈر کو پورا کرتے ہیں۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں