یروان (streamhours) آزربائیجان کی فوج کے ہاتھوں آرمینیا کے قبضے سے آزاد کرائے گئے علاقہ جبرائیل اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھا۔ آزر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازع علاقے نگورنو کاراباخ کے معاملے پر 27 ستمبر سے چھڑپیں جاری ہیں اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر کی گئی


گولہ باری اور میزائل حملوں میں اب تک 700 کے قریب فوجی اور سول شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز دونوں ممالک کے درمیان دوسری مرتبہ عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوا جس کے بعد دونوں جانب سے حملوں کا سلسلہ رک گیا۔ پاکستان میں آزربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اردو میں لکھا کہ ’آرمینیائی قبضے سے آزاد ہوئے آزربائیجان کے جبرائیل میں دی گئی ’اذان‘ کی پہلی اواز۔‘ علی علی زادہ نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ آزری فوج نے آرمینیا سے آزاد کرائے گئے شہر ’فضولی‘ میں آزربائیجان کا قومی پرچم لہرا دیا۔ اس کے علاوہ آزری سفیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے یہ بھی بتایا کہ آزربائیجان کی فوج نے آرمینیا کے قبضے سے جبرائیل کے 13 علاقے آزاد کرا لیے ہیں۔ خیال رہے کہ دونوں ممالک متنازع سرحدی علاقے پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں، ‘ناگارنو کاراباخ’ کا علاقہ باضابطہ طور پر آذربائیجان کا حصہ ہے لیکن آرمینیا کے نسلی گروہ نے 1990 کی جنگ میں آرمینیا کی مدد سے یہاں قبضہ کرلیا تھا اور اب یہ آرمینیائی فوج کے کنٹرول میں ہے۔ آرمینیائی اور آزربائیجان کی فوجوں کے درمیان اکثر اس علاقے میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے، رواں سال جولائی میں بھی اسی طرح کے ایک تصادم میں دونوں جانب کے 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔




Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں