کراچی (streamhours) ذرائع کے مطابق پولیس نے مریم نواز کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے مریم نواز کو ہوٹل سے گرفتار کیا، ن لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مریم نواز واپس آئیں گی اور پریس کانفرنس کریں گی تا ہم پولیس مریم نواز کو ہوٹل سے لے گئی ہے


اور کچھ بھی بتانے سے انکار کیا ہے۔ ن لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مریم نواز ترجمان زبیر کے گھر گئی ہیں۔ قبل ازیں مولانا فضل الرحمان مقامی ہوٹل پہنچ گئے، اور مریم نواز سے ملاقات کی ہے،اے پی ڈی ایم کے دیگر رہنما بھی ہوٹل پہنچ رہے ہیں،اس کے بعد مشترکہ لائحہ عمل اور پریس کانفرنس کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کو آج صبح کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ہوٹل میں مریم نواز شریف کے کمرے کا دروازہ کھلوا کر زبردستی اندر داخل ہوئی اور کیپٹن صفدر کو ساتھ لے گئی۔ وہ مریم نواز شریف کے ساتھ کراچی گئے تھے اور جلسے کے بعد ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھے۔ دوسری جانب مریم نواز نے شوہر کی گرفتاری کے بعد اپنا پہلا باضابطہ رد عمل دے دیا ہے۔ مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بھی ہوا،مریم نواز ںے گزشتہ روز کے مقدمے میں ضمانت کرانے سے انکار کردیا ہے، مریم نواز نے یہ فیصلہ ن لیگ کی مرکزی قیادت سے رابطے کے بعد کیا، اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، پرویز رشید، مفتاح اسماعیل، جاوید لطیف، مریم اورنگزیب اور دیگرپارٹی رہنما شریک تھے۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں