لاہور(streamhours ) صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سیاسی نعرے بازی کے وقت جتنے لوگ مزار قائد پر موجود تھے سب کو گرفتار کیا جائے ، پولیس اور سندھ حکومت کا فرض ہے مزار قائد کی بے حرمتی پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم


نواز کو بھی گرفتار کریں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزار قائد کی دانستہ بے حرمتی کا منطقی انجام کیپٹن صفدر اعوان کی گرفتاری ہی تھا ، کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر سندھ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، سعید غنی نے کہا کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایت پر نہیں ہوئی ، حالاں کہ آپ کو تو کیپٹن ریٹائرڈ صفد ر کی گرفتاری پر کریڈٹ لینی چاہیے تھی ، مریم نواز نے اپنا ، اپنے والد اور خاندان کا نام ووٹ رکھ لیا ہے اور آج کل وہ ہر جگہ ووٹ کو عزت دو کی غزلیں پڑھ رہی ہیں ، اپنے آپ کو عزت دینے کا واویلا کرنے والی مزار قائد کی بے توقیری کو باعث اطمینان جان رہی ہیں، پوری قوم منتظر تھی کہ شاید تقریر سے پہلے مریم نواز قائد اعظم کے مزار کی بے حرمتی پر شرمندہ ہو کر معافی مانگیں گی ، مریم نواز کو مزار قائد پر عاجزی سے پاکستان کو لوٹنے، اور بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے نظریات پروان چڑھانے پر معافی مانگنی چاہیئے تھی، تاہم مریم نواز کو رتی برابر ندامت نہیں ہوئی ، کیوں کہ مزار قائد پر کیپٹن ر صفدر اعوان کی ہلڑ بازی کے پیچھے ان کی اہلیہ کی پلاننگ اور ذہن کام کر رہا تھا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نوازشریف عدالتوں کی طرف سے مجرم قرار پائے گئے، نوازشریف اشہتاری ہوکر بھی اداروں کے خلاف بول رہے ہیں کیوں کہ نوازشریف بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں