کراچی(streamhours ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایف آئی آر کا مدعی وقاص احمد خان دہشتگردی کورٹ کا مفرور ہے، بلاول بھٹو اور مرادعلی شاہ نے اظہار افسوس کیا، دھمکیو ں سے مرعوب نہیں ہوں گے؟ اگر ہمت ہے تو مجھے آکر گرفتار کرو، ان کا بھی حال جلد مشرف جیسا ہونے والا


ہے۔ انہوں نے پی ڈی ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نماز فجر کے بعد ہم سو رہے تھے کہ کمرے کا زور دے دروازہ پیٹنے کی آواز آئی ، کیپٹن ر صفدر نے جب دروزاہ کھولا تو باہر پولیس کھڑی تھی، انہوں نے کہا کہ میں اپنے کپڑے تبدیل کرلوں، اسی دوران دوبارہ دروازہ توڑ کر وہ اندر آگئے، صفدر نے کہا کہ میں باہر آرہا ہوں ، آپ اندر مت آئیں، میری بیوی کمرے میں ہیں۔میں اپنی ادویات لے لوں۔ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا فون آیا کہ آپ ہماری بہن ہیں، آپ ہماری مہمان ہیں، ہم شرمندہ ہیں۔میں قوم کو بتانا چاہتی ہوں کہ ایک لمحے کیلئے نہیں لگا کہ یہ سندھ حکومت کی کاروائی ہے، کراچی میں یہ کاروائی کروا کراگر تم یہ سمجھتے ہو کہ پی ڈی ایم میں دراڑ آجائے گی، تو ہم بچے نہیں ، ہمیں پتا ہے کہ کیا کھیل جا رہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ مزار قائد پر پی ٹی آئی نے جو نعرہ لگایا، وہ ویڈیو موجود ہے، جب کہ قائد اعظم کے مزار پر اگر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا جائے تو اس میں کیا حرمت ہے؟ اس نعرے سے کس کو اعتراض ہے ، وہ عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے آئے ہیں۔ جنہوں نے محترمہ فاطمہ جناح سے لے کر نوازشریف تک ووٹ کی عزت نہیں کی۔ اگر آپ خلائی مخلوق سے زمینی مخلوق بن گئے ہیں، کیا لوگوں کو آپ کے چہرے نظر نہیں آئیں گے؟ ایف آئی آر میں ایک شق قتل کی دھمکی دی ہے، ایف آئی آر کا مدعی وقاص احمد خان دہشتگردی کورٹ کا مفرور ہے، مدعی کیخلاف تھانہ سپرہائی وے میں مقدمہ درج ہے۔یہ سارے مدعی ایسے ہی کیوں ہیں؟ کیپٹن صفدر کو بڑے اعلیٰ سطح سے دھمکیاں آرہی تھیں کہ ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ دھمکیو ں سے نوازشریف ، مریم نواز اور پی ڈی ایم مرعوب ہوجائے گی ؟ اگر ہمت ہے تو مجھے آکر گرفتار کرو۔ مجھے مراد علی شاہ نے پوری بات بتائی ہے اور مجھے پتا ہے یہاں کیا ہوا ہے۔ مشرف کا دور یاد ہے ، جب اس نے پے درپے غلطیاں کیں، ان کا بھی حال مشرف جیسا ہونے والا ہے۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں