اسلام آباد (streamhours )سینئر صحافی سلیم صافی نے کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری اوربلاول بلوچ سندھی ہیں۔مریم انکی مہمان تھیں۔انکی حکومت میں انکےکمرے کاتوڑاجانا معمولی واقعہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام م


یں لکھا کہ ’’زرداری اوربلاول بلوچ سندھی ہیں۔مریم انکی مہمان تھیں۔انکی حکومت میں انکےکمرے کاتوڑاجانا معمولی واقعہ نہیں۔سندھی اوربلوچ غیرت کاتقاضاہے کہ آج ہی سندھ اسمبلی توڑکرحکومت چھوڑدی جائے۔جب تک جعلی اسمبلیوں اور جعلی حکومتوں کا حصہ ہوگی ، تب تک اپوزیشن کو بھی جعلی سمجھا جائےگا۔‘‘دوسری جانب قائد اعظم کے مزار کے تقدس کو پامال کرنے کے کیس میں مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا گیا ہے پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن (ر )صفدر کو حراست میں لیا ، رہنما ن لیگ کی گرفتاری پر سینئر صحافی کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ قدم بڑھاؤ بلاول بھٹو PDM تمہارے ساتھ ہے تمہار عزیز ترین مہمان عزیز بھٹی تھانے میں بند ہے تم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہو ابھی مراد علی شاہ کا استعفی بھجواؤ سندھ حکومت ختم کرو اگر تمہاری مرضی سے صفدر قید ہے تو سب سے PDM کی فاتحہ پڑھوا دو فیصلہ کرو۔ قبل ازیں سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار کامران خان نے ردعمل دیا تھا ، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ’’طبل جنگ بج گیا بڑوں لی لڑائی شروع! پہلے تو چھوٹا اندر ہوگیا ہوٹل کا دروازہ توڑ کر کراچی پولیس بلاول کے عزیز ترین مہمان کو اٹھا کر لے گئی اور عزیز بھٹی شہید تھانے میں بند کردیا بڑوں کی لڑائی کے اس پہلے دلخراش وار کے بعد سے اب تک PDM بڑوں کی سٹی گم ہے کہیں سے کوئی آواز نہیں آئی۔یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ ترجمان پاکستان مسلم ن محمد زبیر نے کا کہنا تھا کہ ریاست نے دباؤ ڈال کر اسٹنگ آپریشن کیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ مقدمے میں قتل کی دھمکی کی دفعات لگانا غلط ہے، ایسی دفعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔ کون سا ڈر تھا، کیا کیپٹن صفدر بھاگ جاتے۔ صفدر کو رہا نہیں کیا گیا تو اس کا رد عمل ملک بھر میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ریاست نے دباؤ ڈال کر اسٹنگ آپریشن کیا۔ پی ڈی ایم کے خلاف سازش کو ناکام بنائیں گے۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں