کراچی (streamhours) نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر کو گرفتار کیا ۔ کیپٹن ر صفدر کو مزار قائد بے حرمتی کیس میں پولیس نے گرفتار کیا گیا، انہیں تھانہ عزیز بھٹی شہید منتقل کیا گیا، مریم نواز بھی کراچی کی مقامی ہوٹل میں موجود ہیں۔


کیپٹن ر صفدر کے بارے میں نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں پولیس نے ناشتے میں چائے بسکٹ دی ہے تا ہم اب مریم نواز کی ہوٹل سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کھانا کھا رہی ہیں، مریم نواز کے ہمراہ دیگر ن لیگی رہنما بھی ہیں۔ سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشاد بھٹی نے مریم نوازکے ہوٹل میں کھانوں والی ویڈیو پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تھوڑی دیر پہلے۔۔پتا نہیں کیپٹن صفدر کو ناشتہ ملا ہے یا نہیں۔ واضح رہے کہ مریم نواز کی جانب سے آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان کا سب کو انتظار ہے، مریم نواز نے 3 بجے پریس کانفرنس کرنی تھی، میڈیا بھی ہوٹل میں موجود ہے تاہم مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں، مریم نواز کی پریس کانفرنس پھر مؤخر ہوگئی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کچھ دیر میں واپس آتی ہوں، واپس آکر میڈیا سے گفتگو کروں گی۔ واضح رہے کہ نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کو آج صبح کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ہوٹل میں مریم نواز شریف کے کمرے کا دروازہ کھلوا کر زبردستی اندر داخل ہوئی اور کیپٹن صفدر کو ساتھ لے گئی۔ وہ مریم نواز شریف کے ساتھ کراچی گئے تھے اور جلسے کے بعد ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھے۔







Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں