لاہور (streamhours ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے لیے جیل کی سہولیات کو ختم کرتے ہوئے انہیں عام قیدیوں کی طرح رکھا جائے گا۔ میڈیا ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ قائد حزب اختلاف کو بیرک نمبر دو میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،


جہاں شہباز شریف کو جیل میں عام قیدیوں کی طرح رکھا جائے گا، اور مسلم لیگ ن کے صدر کو جیل میں الگ کمرہ،بیڈ، ٹیبل لیمپ اور بی کلاس کی سہولیات ملیں گی۔یاد رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیرعلیٰ پنجاب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ، لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ، جہاں عدالت نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل بھیجنے کا حکم دیا۔بتایا گیا ہے کہ سماعت کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ مجھے ان کی حراست میں 85 دن ہوچکے ہیں ، 26 اکتوبر 2018 کو آمدن سے زائد اثاثہ جات میں انکوائری شروع ہوئی، نیب نے جو سوالنامہ دیا وہ پرانا ہے، اس کا جواب دے دیا، میں نے ان سے کہا جو آپ پوچھ رہے ہیں وہ پہلے آپ مجھ سے پوچھ چکےہیں ، نیب کے تفتیشی افسر حقائق کے برعکس باتیں کررہے ہیں، عدالت نے نیب کو ایک ہفتے میں تحقیقات کا حکم دیا تھا، تفتیشی افسر کو حکم نامہ کا بتایا تھا کہ تحقیقات کرلیں، لیکن تفتیشی افسران نے ہفتے میں صرف 15 منٹ مجھ سے ملاقات کی ، جس کے جواب میں نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ یہ کوئی سوال کا جواب دینے کو تیار ہی نہیں ہیں، اب کیا ہم تفتیش ہی نہ کریں ، شہباز شریف کو تحریری سوال نامے فراہم کیےمگروہ جواب نہیں دے سکے۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں