لاہور(streamhours) سینئر اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہہے کہ کیپٹن صفدر معاملے میں سندھ حکومت کی لیڈر شپ، آئی جی سندھ مشتاق مہر کے شرمناک رویے کے خلاف ابھی ابھی ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس نے فوری چھٹی کی درخواست دے دی،ایک طوفان کھڑا ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی


ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کامران خان کا کہنا ہے کہ ’’کیپٹن صفدر معاملے میں سندھ حکومت کی لیڈر شپ آئی جی سندھ مشتاق مہر کے شرمناک رویے کے خلاف ابھی ابھی ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس نے فوری چھٹی کی درخواست دے دی بلاول بھٹو مراد علی شاہ صاحب ایک طوفان کھڑا ہورہا ہے’’۔

ایک اور پیغام میں کامران خان کا کہنا ہے کہ ’’سندھ آئی جی مشتاق مہرسب سے مظلوم پاکستانی! اپنے اغوا رپورٹ تک درج نہ کراسکا! وزیر اعلی مریم نواز محمد زبیر کے پاس آئی جی اغوا کی شکایت کرتے ہیں مگر FIR درج نہیں کراتے الٹا آئی جی پر وزیر اعلی کا الزام مطلوب دہشت گرد کی شکایت پر بلاول کے زاتی مہمان کے خلاف FIR کی اورگرفتار کرلیا‘‘۔

ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا ’’مراد علی شاہ لائیو پریس کانفرنس کا خود پی پی پی نے گلا گھونٹا کہیں وہ رام لیلا کی کہانی اپنے آئی جی کے اغوا کی سنسنی خیز دستان جو وہ کل سارا دن مریم بی بی اور محمد زبیر کو سناتے رہے کہیں یہاں بھی نہ دوہرا دیں مراد نے اچھا کیا تحقیقات کے لئے “3” سے “5” وزیروں کی کمیٹی بنا دی ‘‘۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں