گوجرانوالہ(streamhours) رانا ثنا اللہ کی گاڑی کی جانب سے پولیس کے سب انسپکٹر کو کچلنے کی کوشش پر جان سے مارنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ جلسے کے روز لیگی رہنما جب سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کے گھر پر پریس کانفرنس کرنے کے بعد


جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہوئے تو راستے میں ناکے پر پولیس نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔اے آر وائے نیوز کے مطابق سب انسپکٹر اصغر حسین نے گاڑی روکنے کی کوشش کی تھی ،اصغر حسین کی مدعیت میں ارادہ Qatalاور جان سے مارنے کی دفعات کے تحت رانا ثنا اللہ، خرم دستگیر اور مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔فوٹیج میں بھی دیکھا جا سکتا ہے سفید رنگ کی گاڑی لوگوں کے ہجوم میں عوام کے سامنے پولیس اہلکاروں کو دھکیلتی ہوئی آگے بڑھی ہے۔مدعی مقدمہ سب انسپکٹر اصغر حسین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ گاڑی میں موجود لیگی رہنماؤں نے اراداتاً اسے جان سے مارنے کی کوشش کی ہے۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں