لاہور (streamhours) نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایف آئی آر اسلام آباد کی ایک اہم ترین شخصیت کے کہنے پر ہوئی۔ جی این این کے پروگرام ” خبر ہے” میں گفتگو
کیپٹن صفدر(ر) کی گرفتاری۔۔ حقیقت کیا؟؟؟ جانیئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی سے@arifhameed15 @saeed_qazi @tahirmalikpak #SindhPolice @PTIofficial @MediaCellPPP @pmln_org @MuradAliShahPPP #Karachi #Sindh pic.twitter.com/Cx5BxRgEom
— GNN (@gnnhdofficial) October 20, 2020
کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ پریس کانفرنس میں اصل واقعے کو گول کر گئے کہ آئی جی کو کون لے کر گیا جبکہ وزیر اعلیٰ نے پریس کانفرس میں بات کلیئر کرنے کا کہا تھا ۔ سینئر صحافی کے مطابق بعدازاں پولیس کے اعلی افسران اورسندھ حکومت کے درمیان میٹنگ ہوئی اور آئی جی سندھ نے تمام واقعہ بتایا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا تھا۔ عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ سندھ پولیس کا شکوہ ہے کہ ایک تو سندھ حکومت کہہ رہی ہے پولیس نے ٹھیک کیا لیکن جو ہمارے ساتھ ہوا اس کا کوئی ذکر نہیں کر رہے وزیر اعلی ، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پولیس کے 5 افسر اسی وقت چھٹی پر چلے جائیں گے۔ پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر پر مقدمہ اسلام آباد کی ایک اہم ترین شخصیت کے کہنے پر ہوا ہے، سندھ حکومت کو بھی اس بات کا علم تھا ۔
کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف مقدمہ کس اہم ترین شخصیت کے کہنے پر ہوا۔۔؟ جانیئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی سے@arifhameed15 @saeed_qazi @tahirmalikpak #CaptainSafdar @PTIofficial @MediaCellPPP @pmln_org #SindhPolice #SindhGovt pic.twitter.com/niYdm6RQdQ
— GNN (@gnnhdofficial) October 20, 2020
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89