کراچی (streamhours) کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا رہائی کے بعد بیان سامنے آ گیا ہے، کیپٹن (ر) صفدر نے رہا ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب الیکشن چوری ہوتے ہیں تو ریاست کمزور ہو جاتی ہم ریاست کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔ کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ جھوٹے


مقدمات ہمارا راستہ نہیں روک سکتے، ہم نے قائد کے مزار پر کھڑے ہو کر وعدہ کیا کہ ووٹ کو عزت دلائیں گے۔ کیپٹن صفدر کو ایک روپے روپے کے نقد مچلکے جمع کرانے پر رہا کیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ہمیں مزاروں کا احترام سکھاتے ہو؟ ہمارے تو اپنے خاندان کے مزار حضرت علیؑ سے شروع ہو کر سلطان باہو تک آتے ہیں۔ کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ ایجنسیوں کے پے رول پر شخص کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا، آئین کی بالا دستی کے لیے کام کررہ ہیں ،اس مہم کو ا ب جاری رکھنا ہے ،ووٹ کو عزت دو ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نواز شریف کی قیادت میں ریاست کو بچانے نکلے ہیں۔ مادر ملت کا الیکشن بھی چوری ہوا ،مسلم لیگ کا الیکشن بھی چوری ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا شکر گزار ہوں۔ اپنی رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ مادر ملت کے قدموں میں عہد کیا کہ پاکستان کو مضبوط کریں گے، جھوٹا مقدمہ درج کروا یا گیا ،ایسے مقدمات ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب، ڈی جی نیب کے خلاف ارادہ قتل کی درخواست دی ہے لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں