کراچی(streamhours)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کیپٹن صفدر کی گرفتار ی میں کس کس کا کیا کردار ہے وہ سب سامنے آچکا، پی ٹی آئی کے وفاقی وزیرکی جانب سے جعلی مقدمہ بنانےکے لیے پولیس پر دباؤ ڈالا گیا جو کہ شرمناک ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی اسمبلی میں

اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفرور شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا گیا ، مجھے تو پتا بھی نہیں تھا کہ مدعی وقاص مفرور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزار قائد کا احترام ہے لیکن مقدمہ جعلی اور غیر مہذب طریقے سے کروایا گیا، پوری دنیا جانتی ہے کہ مقدمہ کس نے درج کروایا؟ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ پولیس کو ڈرادھمکا کر جعلی مقدمہ درج کرنے کے لیے پریشر ڈالا جارہا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا وفاقی وزیر کی جانب سے پولیس پر دباؤ ڈال کر جعلی مقدمہ درج کروایا گیا جو انتہائی شرمنا ک بات ہے،ہمیں کہا گیا کہ ہماری حکومت ختم ہوجائے گی لیکن ہم نے کہا کہ مہمان کی عزت ہماری عزت ہے، جو سندھ دھرتی کے مہمانوں کے ساتھ کیا گیا وہ شرمنا ک تھا ۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں