لاہور (streamhours) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا سی پیک اتھارٹی والے آسمان سے اترے ہیں جو انہیں نیب اور ایف آئی اے سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ایسی خبریں سامنے آرہی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایک نیا قانون لایا جارہا ہے


جس کے بعد سی پیک اتھارٹی کو نیب اور ایف آئی اے سے استثنیٰ حاصل ہوجائے گا۔انہی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز نے ایک ٹویٹ میں کہا ’ کیوں استثنی ہو گا؟ آپ آسمان سے اترے ہیں کیا؟ کون سے جرائم ہیں جن کو چھپانے کے لیے استثنی کی ضرورت پڑ گئی؟‘خیال رہے کہ کابینہ کمیٹی برائے لیجیسلیٹو کیسز نے نئے قانون کے مسودے کی منظوری دے ہے جس کے تحت نئے قانون میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر سی پیک اتھارٹی کا عہدہ ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ سی پیک اتھارٹی وزارت منصوبہ بندی وترقی کی بجائے وزیراعظم کو رپورٹ کرے گی۔دستاویز کے مطابق چیئرمین سمیت دیگر افسران کو قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف اے آئی) کی انکوائری سے استثنیٰ ہوگا۔دستاویز میں سی پیک اتھارٹی میں فیصلہ کن کردار کیلئے چیئرمین کے ووٹ کا اختیار ختم کرنے اور اتھارٹی کا سی پیک بزنس کونسل قائم کرنے کا اختیار ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سی پیک بزنس کونسل کی تشکیل اور نوٹیفکیشن کا اجراءبورڈ آف انویسٹمنٹ کرے گا۔ اس بات کا امکان ہے کہ مجوزہ قانون کی منظوری اسی ہفتے میں لی جائے گی۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں