کراچی (streamhours)سندھ اسمبلی میں جزائر پر آرڈیننس کے خلاف قراردادکثرت رائے سے منظورکر لی گئی۔جی ڈی اے اور پی ٹی آئی رکن شہر یار شر نے بھی قراردا دکی حمایت کی۔نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں جزائر پر آرڈیننس کے خلاف قراردادکثرت رائے سے منظورکر لی گئی ہے۔


جی ڈی اے اورپی ٹی آئی رکن شہریارشرنے بھی قراردادکی حمایت میں ووٹ دیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ آرڈیننس 2ستمبر 2020 کوآفیشل گزٹ میں شائع کیاگیا،سندھ کے جزائر پر کسی کو قابض نہیں ہونے دیں گے۔ جزائرآرڈیننس اسلامک ری پبلک آف پاکستان کے آئین 1973 کے خلاف ہے،آرڈیننس آرٹیکل 97 کی خلاف ورزی ہے۔ خیال رہے کہ وفاق کی جانب سے جزائر آرڈیننس لانے کے خلاف سندھ اسمبلی میں شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا اور قرارداد پیش کی گئی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، تاہم اپوزیشن کی جانب سے قرارداد کی مخالف کی گئی لیکن پی ٹی آئی کے رکن شہر یارشر نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ۔ انہوں نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتا ہے قرارداد کی حمایت کے بعد مجھ پر شدید دباﺅ آئے گا لیکن میں سندھ دھرتی کا بیٹا ہوں، اس پر کمپرومائز نہیں کرسکتا، ان کی حمایت پر پیپلزپارٹی کی جانب سے ڈیسک بجا کر داد بھی دی گئی۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں