ممبئی (streamhours) سابق قومی کپتان اور کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستانی ڈراموں کی دیوانی نکلیں۔ پاکستانی ڈرامے اپنے معیار اور حقیقی کہانیوں کے باعث دنیا بھر میں دیکھے اور پسند کیے جاتے ہیں۔ بھارتی عوام بھی پاکستانی ڈراموں کی شیدائی ہے۔



پاکستانی ڈراموں کو پسند کرنے والوں میں ثانیہ مرزا بھی شامل ہیں جو آج کل پاکستانی ڈراما سیریل ’’میرا دل میرا دشمن‘‘ دیکھ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی نجی چینل پر نشر ہونے والا ڈراما سیریل ’’میرا دل میرا دشمن‘‘ حال ہی میں اپنے اختتام کو پہنچا ہے ڈرامے میں علیزے شاہ، یاسر نواز اور نعمان سمیع نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور یہ ڈراما پاکستانی شائقین میں کافی مقبول ہوا تھا۔








Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں