لاہور(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے 25 اکتوبر کو اورنج لائن میٹرو ٹرین کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے ناموں کا اعلان کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب افتتاح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ حکومت پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب


سردار عثمان بزدار اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح کریں گے۔اس موقع پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی میجر جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اور چینی سفیر کوبھی مدعو کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مہمان خصوصی ہوں گے۔ پنجاب حکومت نے میجر جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اور چینی سفیر کو بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح 25 اکتوبر کو ہوگا۔میٹرو ٹرین 26 اکتوبر سے لاہور کے رہائشیوں کو سفری سہولیات مہیا کرے گی ۔ یاد رہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرایے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کو 2 سال کی تاخیر کے بعد بالآخر 25 اکتوبر کو آپریشنل کر دیا جائے گا۔ کچھ روز قبل ہی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اورنج میٹرو ٹرین کو آپریشنل کرنے کی حتمی منظوری دی تھی۔پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے 25 اکتوبر سے اورنج میٹرو ٹرین فعال کرنے کی حتمی منظوری دی۔ کابینہ کے فیصلے کے مطابق اورنج میٹرو لائن ٹرین 25 اکتوبر سے آپریشنل ہوگی۔ اورنج میٹرو لائن کا آخری اسٹاپ تک کا کرایہ 40 روپے ہو گا۔ کابینہ نے 50 روپے کرایہ مقرر کرنے کی تجویز دی تھی لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹرین کا کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف دیتے ہوئے ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی۔واضح رہے کہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ اورنج ٹرین کا ٹرائل رن شروع کردیا گیا ہے اور جلد افتتاح کردیا جائے گا۔ انہوں نے بتایاتھا کہ اورنج ٹرین کا ٹرائل رن شروع کردیا گیا ہے، آپریشنز و مینٹننس کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ اسٹاف ہائرنگ کا کام بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ اورنج میٹرو ٹرین کا منصوبہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے دور میں شروع ہوا تھا۔ جو کہ اب مکمل ہوا ہے، اس وقت اورنج ٹرین ٹرائل کے طور پر چل رہی ہے۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں