گوجرانوالہ (streamhours) آرمی چیف کا کہنا ہے تمام مشکلات میں ہمیشہ قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے جمعرات کے روز کور ہیڈ کوارٹرز گوجرانوالہ کا دورہ کیا گیا۔


اس دورے کے دوران پاک فوج کے سربراہ کو آپریشنل، انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے جوانوں کو جنگی اور رواٰیتی آپریشن کی تربیت کرتے ہوئے دیکھا اور بعد میں گوجرانوالہ کے قریب اور مرالہ ہیڈورکس میں مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔ آرمی چیف نے شاندار جنگی تربیت اور فارمیشن کے معیار کو سراہا۔ اس دورے کے بعد جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ تربیت جنگی تیاریوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاک فوج تمام مشکلات میں ہمیشہ قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی، ملکی دفاع کیلئےعظیم قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ بعد ازاں آرمی چیف نے سی ایم ایچ گوجرانوالا کا بھی دورہ کیا۔ ہسپتال کے دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ کو مریضوں کے بہتر علاج کے لیے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس دوران آرمی چیف نے کرونا وبا کے پھیلاو کو روکنے اور قیمتی جانیں بچانے پر آرمی میڈیکل کور کے کردار کی تعریف کی۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں