اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے کے فور منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری واپڈا کو سونپ دی گئی۔چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ منصوبہ جلد مکمل کریں گے تاکہ کراچی والے فائدہ اٹھا سکیں۔نجی چینل بول نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے ’کے فور‘ منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری واپڈا کو سونپ دی ۔


ذمہ داری ملنے کے بعد چیئرمین واپڈا کی دعوت پر تمام سٹیک ہولڈرز کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں کے فور منصوبے کو کم از کم مدت میں مکمل کرنے کی حکمت عملی وضع کر نے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سندھ حکومت، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے نمائندوں نے اجلاس کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔چیئرمین واپڈا نے کہا کہ کے فور منصوبہ کم از کم مدت میں مکمل کریں گے تاکہ کراچی کے شہری اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ واپڈا کے فورمنصوبے کو نئے ہداف کے مطابق مکمل کرنے کے لئے تمام اقدامات عمل میں لائے گا۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں