کراچی (streamhours) ایم کیو ایم پاکستان سے نکالے جانے کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار منظر عام سے مکمل طور پر غائب ہوچکے ہیں، انہیں نہ تو کسی ٹی وی شو میں بلایا جاتا ہے اور نہ ہی کوئی سیاسی جلسہ ان کے بغیر ادھورا رہتا ہے، یہاں تک کہ اگر وہ کسی احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کرنے جائیں تو ان


سے مائیک تک چھین لیا جاتا ہے۔ ایسے سخت ترین حالات میں ڈاکٹر فاروق ستار نے نیا ’روزگار‘ ڈھونڈ لیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ، سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق میئر کراچی ڈاکٹر فاروق ستار آج کل اپنوں کی بے رخی کاشکار ہیں۔ ساری زندگی سیاست کرنے والے فاروق ستار کیلئے کیمروں کی چکا چوند سے دور رہنا ممکن نہیں ، اس لیے انہوں نے اب کپڑوں کے برانڈز کی تشہیر شروع کردی ہے۔سوشل میڈیا پر ڈاکٹر فاروق ستار کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کپڑوں کے ایک برانڈ کے نام کا پرچہ ہاتھ میں پکڑ کر لوگوں کو کہہ رہے ہیں اس برانڈ کی سیل لگ چکی ہے اور پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر اس سے استفادہ کریں۔یہ واضح نہیں ہے کہ انہوں نے برانڈ کی اینڈورسمنٹ اداکاروں اور ماڈلز کی طرح پیسے لے کر کی ہے یا ذاتی تعلق کی بنیاد پر ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا ہے، تاہم ایک چیز تو واضح ہے کہ اس ویڈیو نے ایک بار پھر انہیں سوشل میڈیا پر توجہ دلائی ہے ۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں