اسلام آباد( streamhours ) سینئر صحافی عامر متین کا کہنا ہے کہ جب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے تب سے بلاول بھٹو کے لہجہ بدلا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر متین کا کہنا


تھا کہ جب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے تب سے بلاول بھٹو کے لہجہ بدلا ہوا دکھائی دے رہا ہے، اب بلاول بھٹو گلگت بلتستان میں الیکشن کمپین کے سلسلے میں موجود ہیں وہ سے جو نرم بیانات سسامنے آرہے ہیں انہیں دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ اب پیپلز پارٹی کا لہجہ نرم ہوگیا ہے، لیکن ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے کیونکہ کوئٹہ جلسے کے بعد ہی ساری صورتحال واضح ہوگی، پی ڈی ایم رہنماء طبل جنگ بجا چکے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ ہے کہ ہمیں سیکورٹی حکومت فراہم کرے، اس سلسلے میں حکومت اپنا کام کر رہی ہے ساتھ ہی مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے کہ سیکورٹی تھریٹ موجود ہے، یہ سلسلہ پرانا نہیں دھمکیاں پہلے بھی ملتی ہی رہتی ہیں لیکن اگر پچھلے کچھ عرصے کا اندازہ لگایا جائے تو ہمارے جوان بولچستان میں شہید ہورہے ہیں۔
یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے واضح کر دیا گیا ہے کہ اگر کسی نے اداروں کے خلاف دشنام چرازی کی تو اسے نہیں چھوڑا جائے گا، احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، اپوزیشن کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی ، جلسے میں کورونا ایس او پیز کا بھی خاص خیال رکھا جانا چاہیئے، اگر عوام کورونا ایس او پیز کا خیال نہیں رکھے گی تو پھر صورتحال بگڑ سکتی ہے کیونکہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے آنے کا خدشہ موجود ہے۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں