اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف کالم نویس رؤف حسن کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رؤف حسن کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے، اس عہدے پر وہ اعزازی طور پر کام کریں گے۔


خیال رہے کہ رؤف حسن سینئر تجزیہ کار اور کالم نویس ہیں اور ملک کے معروف انگریزی اخبارات میں لکھتے ہیں۔ وہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے بھائی ہیں، رؤف حسن تحریک انصاف تھنک ٹینک کا حصہ اور ترجمانوں میں بھی شامل ہیں۔ان سے قبل چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اس عہدے پر تعینات تھے تاہم انہوں نے 12 اکتوبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں