کوئٹہ(streamhours)مستونگ کے علاقہ دشت میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی ہے جس میں 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مکان سے اسلحہ، دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کوئٹہ میں مستونگ کے علاقے میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیا گیا ہے،


آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4دہشت گردو ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مکان سے خود کش جیکٹس، اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور بارود برآمد ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ فائرنگ کے بعد دھماکے کی آواز بھی سنی گئی ،دشت اور گردونواح کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن انٹیلی جنس بیسز پر کیا گیا۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں