پشاور(streamhours) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق سینئر صوبائی وزیرعاطف خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ میں پارٹی چھوڑدوں لیکن میں ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہونے دوں گا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ شہرام خان نے گورنر اور وزیراعلیٰ سے ملاقات کے


بعد کابینہ میں آنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہرام خان ان کے ساتھ چل سکتا ہے تو اچھی بات ہے۔ سابق سینئروزیر خیبر پختونخواعاطف خان نے واضح طور پر کہا کہ میں وزارت کے لیے پارٹی میں نہیں آیا تھا اور نہ ہی پارٹی چھوڑ کر کہیں جا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نظریاتی کارکن ہوں اور مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی بہت ہی اچھی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت کے کچھ کام اچھے ہیں اور کچھ برے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے عاطف خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کئی سال تک حکومتیں کرچکی ہیں لیکن لوگ اکھٹے نہیں کرسکیں۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں