کراچی (streamhours) نجی جیو نیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران سید لاپتا ہو گئے۔ نجی جیو نیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران سید کی اہلیہ کے مطابق 14 گھنٹے گزرگئے لیکن علی عمران سید کا کچھ پتا نہیں لگایا جا سکا، گھر سے کہہ کر گئے تھے آدھے گھنٹے میں آرہا ہوں۔


انہوں نے بتایا کہ علی عمران گھر سے قریبی بیکری تک گئے تھے واپس نہیں آئے ہیں۔ علی عمران سید کے بھائی طالب رضوی نے بتایا کہ علی عمران گزشتہ روز شام 7 سے 8 کے درمیان گھر سے نکلے تھے اور کافی دیر کے بعد بھی واپس نہیں آئے تو تلاش شروع کی گئی جب کہ علی عمران موبائل فون بھی گھر چھوڑ گئے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ علی عمران سید کی گمشدگی سے کراچی پولیس چیف اور ڈی آئی جی ایسٹ کو آگاہ کردیا گیا ہے جب کہ ان کی گمشدگی سے متعلق سچل تھانے میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔ دوسری جانب ایس ایچ او سچل تھانہ ہارون کورائی نے جیونیوز کو بتایا کہ واقعہ کی درخواست موصول ہوگئی ہے، جائے وقوعہ کا معائنہ اور جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں اس طرح کا واقعہ پہلے کبھی نہیں ہوا، شواہد اکٹھے کرکے کیس کو حل کرنے کی کوشش کی جائےگی۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں