لاہور(streamhours)بھارت کی نامور گلوکارہ نیہا کَکڑ نے شادی کر لی،گزشتہ روزنیہا ککڑ گلوکار روہن پریت کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔چند روز قبل گلوکار نیہا کَکڑ کا نیا گانا ’نیہا دا ویا‘ ریلیز ہوا تھا جس میں ان کے ساتھ گلوکار روہن پریت سنگھ بھی نظر آئے تھے۔اب گلوکارہ نے روہن پریت سنگھ


کے ساتھ شادی کر لی ہے اور وہ اس حوالے سے اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کر رہی ہیں۔نیہا کَکڑ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سب سے پہلے ’ہلدی‘ کی تقریب کی تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں انہوں نے پیلے رنگ کی خوبصورت فراک پہنی تھی ۔بعد ازاں گلوکارہ نیہا کَکڑ نے اپنی مہندی کی تقریب کی چند تصاویر شئیر کیں جس میں انہوں نے سبز رنگ کا جوڑا پہن رکھا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز گلوکارہ نیہا کَکڑ نے نئی دہلی کے گوردوارے میں سکھ روایات کے مطابق شادی کر لی ہے۔نیہا کَکڑ کی شادی کی خبر سن کر ان کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دعائیں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں