ممبئی (streamhours) معروف بھارتی اداکار ہریتک روشن کی سابق بیوی اور مشہور اداکارہ سوزینے خان کو کرکٹر سریش رائنا اور گلوکار گرو ندھاوا سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک نائٹ کلب پر چھاپے کے نتیجہ میں سوزینے خان سریش رائنہ اور 34 دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔


سوزینے خان ہریتک روشن کی سابقہ اہلیہ ہیں دونوں کے درمیان 2014 میں علحیدگی ہو گئی تھی ۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ممبئی کے پوش علاقے میں واقع نائٹ کلب پر پیر اور منگل کی درمیانی رات 3 بجے چھاپہ مارا۔ گرفتار ہونے والوں میں ان شخصیات کے علاوہ 30 مرد وخواتین اور عملے کے 7 افراد شامل ہیں ۔ بعد میں گرفتار خواتین کو تنبیہ کرکےگھر جانے دیا گیا جب کہ مردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور انہیں ضمانت کے بعد چھوڑا گیا۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں