لاہور (streamhours) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان 36 سال کی ہو گئیں ۔ وہ 21 دسمبر 1984 کو کراچی میں پیدا ہوئیں اورآج اپنی 36 ویں سالگرہ منار رہی ہیں ، یاد رہے کہ ماہرہ خان پاکستان شوبز انڈسٹری کا خوبصورت چہرہ ہیں جنہوں نے اپنی زبردست اداکاری


اور من موہنی صورت سے لاکھوں لوگوں کو اپنا مداح بنا رکھا ہے ۔ 2019 میں ماہرہ خان کو پاکستان کا پرکشش ترین چہرہ قرار دیا گیا ، نیز ماہرہ خان اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر بھی ہیں ۔ رواں برس فوربز ایشیاء کے 100 ڈیجیٹل سٹارز کی فہرست میں بھی وہ جگہ بنانے میں کامیاب رہیں ۔


چند روز قبل ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہیں بھی کورونا وائرس ہو گیا ہے ۔ اس اطلاع پر انکے لیے دعائیہ اور نیک خواہشات کی بھرمار ہو گئی تھی جس پر اداکارہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ۔








Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں