کراچی (streamhours) پیپلز پارٹی کے نامور رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے استعفے بلاول بھٹو کوجمع کرا دیئے ہیں، مناسب وقت پر اس حوالے سے اعلیٰ قیادت حتمی فیصلہ کرے گی ۔ اس ضمن میں سندھ


حکومت کسی حوالے سے پیچھے نہیں رہے گی ۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ اس لیے لینا ہے کہ میدان خالی نہیں چھوڑ سکتے۔ گڑھی خدا بخش بینظیر کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بیک ڈور سے آئے ہوئے وفاقی وزرا کو اپنی نوکری کی فکر ہے۔ میں لوگوں کی خدمت کیلئے بیٹھا ہوں، کرکٹ کھیلنے نہیں۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں