کوئٹہ(streamhours ) ایم کیو ایم کے بعد بلوچستان کی عوامی پارٹی بھی تحریک انصاف سے ناراض، کوئٹہ میں عوامی پارٹی کے صدر کی زیر صدارت پارلیمانی اراکین کا اجلاس میں وفاقی حکومت کا اتحادی جماعتوں کے ساتھ رویہ زیر بحث لایا گیا ۔ بی اے پی کے پارلیمانی اراکین نے


اتحادی جماعت پی ٹی آئی سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران حکومت کے پی کے کابینہ میں ہمیں مسلسل نظر انداز کررہی ہے. اس کے برعکس بی اے پی اراکین پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی سینیٹ اور کے پی میں سپورٹ کررہی ہے۔ پارلیمانی اراکین کا شکوہ تھا کہ تحریک انصاف نے بی اے پی کو وفاقی کابینہ اور کے پی میں نمائندگی نہیں دی اور وفاق میں جو محکمہ بلوچستان عوامی پارٹی کو دیا گیا. اس سے عوامی مسائل حل نہیں ہوتے، پارلیمانی اراکین کا مطالبہ تھا کہ جس طرح ایوانوں میں ہم وفاقی حکومت کو سپورٹ کررہے ہیں پی ٹی آئی اسی طرح ہمیں نمائندگی بھی دے۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں