سیالکوٹ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نیب کی جانب سے خواجہ آصف کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


جی این این نیوز کے مطابق لیگی رہنماء خواجہ آصف کو گرفتار کر لیا گیا ہے، خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد خواجہ آصف کو نیب آفس منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ان سے تحقیقات ہونگی۔


جی این این نیوز کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو تحقیقات کے بعد احتساب عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی اور ان سےمزید تحقیقات کی جائے گی، خواجہ آصف کو انکی رہائش گاہ کے سامنے سے گرفتار کیا گیا ہے ۔


جی این این نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عارف حمدی بھٹی کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مزید کارروائیاں دیکھی جائیں ، مزید گرفتاریاں بھی ہونگی







Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں