لاہور (streamhours) (ن) لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میری گرفتاری کے پیچھے 100 فیصد عمران خان ہے ، انکے مقاصد پورے نہیں ہو رہے اس وجہ سے ڈرانے کے لیے مجھے گرفتار کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا


کہ کوئی بات نہیں اوپر والا دیکھ رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اب بہت کیس چلیں گے ، نیب کا قانون اب ایسا ہی رہے گا۔ایک اور صحافی کےسوال پر خواجہ آصف نے کہا میری گرفتاری کے پیچھے جس کا ہاتھ ہے بتا دیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے اثاثے بڑھ گئے لیکن ابھی تک نیب نے کوئی تفتیش نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ دو ڈھائی سال سے پارٹی توڑنے کی کوشش ہو رہی ہے اور نوازشریف کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے گزشتہ روز خواجہ آصف کواسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، ان پر ناجائز اثاثوں کا الزام ہے۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں