لاہور( مانیٹرننگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے ایم این ایز اپنے استعفوں سے مکرنے لگے، استعفوں کی تصدیق سے ہی انکار کر دیا ۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور سجاد اعوان کی جانب سے اسعتفوں کی تصدیق سے انکار کر دیا گیا ہے، دونوں رہنماؤں کی جانب سے تحریری جواب اسپیکر آفس میں داخل کرواتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ہم نے استعفے پارٹی قیادت کو ارسال کیے تھے ، نہیں معلوم کے یہ استعفے اسپیکر قومی اسمبلی تک کس طرح پہنچ گئے۔


اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے دونوں اراکین کو تصدیق کے لیے طلب کیا گیا تھا ، جو اپنے استعفوں سے مکر گئے ہیں، اسپیکر کی جانب سے دونوں رہنماؤں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہےکہ جو استعفوں پر دستخط ہیں وہ بالکل درست ہیں، اب دونوں اراکین اسمبلی کو اسپیکر کے روبرو پیش ہونا پڑے گا، دونوں رہنماء سات روز کے اندر اپنا مؤقف سے آگاہ کریں بصورت دیگر دونوں کے استعفے منظور کر لیے جائیں گے۔








Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں