لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ خواجہ آصف کی جانب سے بیشتر نجی محفلوں میں کہا ہے کہ مریم نواز کا بیانیہ ہمیں بند گلی میں گھسا دے گا، یہ جو کر رہی ہیں غلط کر رہی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صابر شاکر کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کا شمار ان شخصیات میں ہوتا تھا جو کھل کر مریم نواز کے بیانیے کی مخالفت کرتے تھے ، مریم نواز کے مطابق خواجہ آصف کا شمار بھی ان لوگوں میں ہوتا تھا جو وکٹ کی دونوں جانب کھیلتے ہیں، مریم نواز نے اس بات کو پھیلانے کے لیے جاوید لطیف کا سہارا لیا، جاوید لطیف کے ذریعے یہ کہلوایا گیا کہ ن لیگ کا لاہور کا جلسہ کچھ لیگی رہنماؤں کی وجہ سے ناکام ہوا جو کہ اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہوئے ہیں۔


صابر شاکر کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے علاوہ علاوہ شاہد خاقان عباسی، راناثناء اللہ ،ایاز صادق اور احسن اقبال ایسے رہنماء ہیں جو انکے مطابق وکٹ کے دونوں جانب کھیلتے ہیں، ن لیگ کا جو نظریہ ہے مریم نواز اس سے ہٹ کر سیاست کر رہی تھیں ، یہی وجہ ہے جب وہ سندھ میں گئیں تو انکے ساتھ مسلم لیگ ن کا کوئی بھی سینئر رہنماء موجود نہیں تھا ۔


صابر شاکر کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :





Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں