اسلام آباد (streamhours ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر دیں گے، پہلے ہی کہا تھا پیپلزپارٹی سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی، یہ سب چوری بچانے کیلئے اکٹھے ہوگئے، مذاکرات کے دروازے بھی کھلے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ن کا کہنا تھا کہ یہ سب اپنی چوری بچانے کیلئے ایک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام کنٹرکیٹ ملازمین کو فی الفور مستقل کر دیا گیا ہے، 240 پارکس کو 2 ماہ میں بحال کیا جائے گا، تمام ممالک کے ویزے بشمول افغانستان اور چین یکم جنوری سے آن لائن دیئے جائیں گے


شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لیڈیز اور کلچرل کمپیلکس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد میں چیک پوسٹوں پر گھنٹوں لوگ کھڑے رہتے ہیں، اسلام آباد کی سیکیورٹی کیلئے ایگل سکواڈ تعینات کر رہے ہیں۔








Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں