اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا اپنے ہی ملک کے سینکڑوں پائلٹوں کو جعلی کہنے کادعویٰ غلط ثابت ہو گیا۔ بتائے گئے 262میں سے 180پائلٹس کلئیر ہو گئےہیں۔وفاقی وزیر کے بیان کی بدولت پی آئی اے کی پروازوں کایورپ میں چھ ماہ سے داخلہ بند ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے تسلیم کیا

کہ معاملے کو مسل ہینڈل کیا گیا اور اٹارنی جنرل نے بھی عدالت میں اس حوالے سے غلطی تسلیم کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ غلام سرور خان کا بیان لاپرواہی پر مبنی تھا لیکن غلام سرور خان غلطی ماننے کو تیار نہیں ہیں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھی وفاقی وزیر ایوی ایشن اپنے مؤقف پر قائم رہے۔نجی ٹی وی چینل پر اینکر نے وفاقی وزیر سے کہا کہ پارلیمنٹ میں آپ نے پائلٹوں کے لائسنس جعلی کہہ ڈالے۔ یہ سب آپ کو انکوائری کے بعد کہنا چاہیے تھے۔جس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے اس کی وضاحت کر دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف پی آئی اے کو نہیں دیکھنا ، ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ جس لائسنسنگ اتھارٹی سے پائلٹس نے لائسنسز لیے ہیں۔آیا وہ لائسنس مشکوک تھے، جعلی تھے، یا کس طرح سے حاصل کیے گئے تھے


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں