اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی اور تجزیہ کار مبشر لقمان کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کی باڈی لینگوئج پر غور کیا جائے۔تحریک انصاف کا موقف سنو تو لگتاہے کہ پی ڈ ی ایم میں کوئی دم خم نہیں ہے۔ یہ سب کچھ جھاگ کی طرح بیٹھ جائے گا۔ لیکن بغور دیکھا جائے توپی ڈی ایم کے ساتھ موجود لوگوں کی اچھی خاصی تعداد ہے۔ مولانافضل الرحمان لانگ مارچ تو ضرور

کریں گے لیکن انھیں یہ دیکھنا ہے کہ لانگ مارچ راولپنڈی کے خلاف کرنا ہے یا اسلام آباد کی طرف۔ کیونکہ اب انھیں لگتا ہے کہ ان کے خلاف راولپنڈی اور اسلام آباد دونوں میں سازش کی جارہی ہے۔ ان کا ساتھ چھوڑنے والے ساتھیوں میں سے کچھ معافی مانگ کر واپس آگئے ہیں۔ مولانا گل نصیب نے جے یو آئی کی قیادت سے رابطہ کرکے معافی مانگ لی ہے اور انکشاف کیا ہے کہ ان پر پارٹی چھوڑنے کےلئے اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے دبائو تھا۔جس کے بعد اب مولانا کا لب و لہجہ مزید سخت سے سخت ہوتا چلا جا رہا ہے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں