امریکی خاتون سے فیس بک پر دوستی ،لاہور کا نوجوان 27لاکھ روپے کی رقم اسے بھیج کر لٹ گیا،ایسا آپ کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، یہ رپورٹ ضرور پڑھیےبلاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)راتوں رات کروڑ پتی بننےکا لالچ، لاہور کا نوجوان امریکی خاتو ن کو 27لاکھ روپے کی خطیر رقم بھیج کر کنگال ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایک نوجوان نے امریکی خاتون کی باتوں میں آکر اسے 27لاکھ روپے کی خطیر رقم بھیج دی۔ ہیلن نامی ایک امریکی خاتون کی لاہور کے ندیم نامی ایک نوجوان سے فیس بک پر دوستی ہوئی ۔ اس دوران ہیلن نے

اسے اپنے شوہر کی جگر کے سرطان کے باعث ہونیوالی موت اور اس سے ملنے والی انشورنس کی رقم کے بارے میں بتایا کہ وہ حاصل ہونیوالے 47 لاکھ ڈالر میں سے 20 لاکھ ڈالر اسے ایک پارسل کے ذریعے بھجوارہی ہے وہ وصول کرلے۔اس کے بعد ندیم کو آمنہ عزیز نامی ایک خاتون کا فون آیا جس نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرکے کہا کہ ڈالرز سے بھرا ایک پارسل اس کیلئے آیا ہے لہٰذا وہ رقم کے حصول کی خاطر ایک لاکھ 23 ہزار روپے ادا کرے ورنہ اسے اس معاملے پر پکڑ لیا جائے گا۔اس پر ندیم نے وہ پیسے پہنچا دیئے تاہم اس کے بعد اس سے کبھی اقوام متحدہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی کو جرمانہ بھرنے اور کبھی ڈیلیوری چارچز کے حوالے سے لوٹا گیا اور پھر اسے بتایا گیا کہ کچھ مسائل کے باعث پارسل واپس چلاگیا ہے۔ اتنے پیسے خرچ کرنے کے بعد ندیم سے اسی دوست نے دوبارہ رابطہ کیا اور کہا فکر مت کرو وہ پیسے دوبارہ بھجوادے گی تاہم اس کے بعد ندیم سے آئی ایم کو پیسے بھرنے کے نام پر بھی کثیر رقم بٹوری گئی۔ندیم کا کہنا ہے کہ وہ پارسل وصول کرنے کیلئے اب تک 27 لاکھ روپے سے زائد ادا کرچکا ہے اور اب اس کی حکومت سے اپیل ہے کہ اسے دھوکہ دینے والے کرداروں کو سامنے لاکر سزا دی جائے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں