اسلام آباد ( streamhours ) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر ریاستی ادارے کسی بھی قسم کے سیاسی دباؤ کے بغیر کام کریں تو فائدہ صرف اور صرف قوم کو پہنچتا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان بھی نیب کی کارکردگی دیکھ کر خوش ہوگئے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’’نیب نے 2019ء اور 2020ء میں 389 ارب روپے کی ریکوری کی ، جب کہ اسی نیب نے 2008ء سے 2018ء تک صرف 104 ارب روپے ریکور کیے اور بدعنوان حکمرانوں کے 10 سالہ دور میں صرف 3 ارب روپے ریکور کیے گئے‘‘۔

وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور پیغام میں کہا کہ ’’ایک بار پھر پنجاب میں اینٹی کرپشن نے 27 ماہ میں 206 ارب روپے کی وصولی کی ، یہ واضح اشارہ ہے کہ احتساب تب ہوتا ہے جب ادارے آزادانہ کام کرتے ہیں‘‘









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں