لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سینئر صحافی و کالم نگار رؤف طاہر انتقال کر گئے ہیں، مرحوم کا شمار پاکستان کے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا تھا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سیننئر صحافی اور روزنامہ دُنیا سے منسلک کالم نگار رؤ ف طاہر انتقال کر گئے، روف طاہر کا انتقال حرکت قلب بند کر جانے سے ہوا، رؤف طاہر کے انتقال پر صحافی برادری، سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔


روف طاہر کا پیشہ وارانہ سفر عشروں پر پھیلا ہوا ہے۔ وہ اردو نیوز جدہ، ہفت روزہ زندگی، روزنامہ نوائے وقت سمیت دیگر کئی صحافتی اداروں سے طویل عرصہ تک وابستہ رہے۔


رؤف طاہر نے ڈی جی پبلک ریلیشنز پاکستان ریلویز کے طور پر بھی خدمات سرانجام دی ہیں، زندگی کے آخری ایام میں وہ روزنامہ دنیا میں ’جمہورنامہ‘ کے عنوان سے کالم تحریر کرتے تھے۔ وہ ظفر علی خان ٹرسٹ کے سیکریٹری بھی تھے جبکہ ایک یونیورسٹی میں وزیٹنگ پروفیسر کے طورپر پڑھا بھی رہے تھے۔

انہوں نے اپنی تمام عمر اسلام، نظریہ پاکستان، آئین و جمہوری اقدار کی سربلندی کے لئے مسلسل کام کیا اور اپنے اصولوں اور نظریات پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ وہ اپنے نظریاتی محاذ پر ایک نڈر اور بے خوف مجاہد کی طرح ڈٹے رہے۔







Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں