ریاض(آن لائن )سعودی عرب نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے باعث 17 ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئے ضابطوں کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کے نئے ضوابط پر عملدر آمد پروازوں کی بحالی کے ساتھ ہی ہوگیا ہے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق آسٹریلیا، سنگاپور، ہالینڈ، کینیڈا، ڈنمارک، آّئس لینڈ، جرمنی، ہانگ کانگ، اٹلی، فرانس، اسپین، سویڈن، جاپان اور لبنان سے آنے والے غیر ملکی مسافروں کو گھروں میں سات دن کے لیے قرنطینہ کرنا ہوگا۔

مذکورہ ممالک سے آ نے والے مسافر پی سی آ ر اپنے ساتھ لائیں گے جبکہ قرنطینہ کے چھٹے روز دوبارہ پی سی آر کرنا ہوگا۔ وزارت صحت نے کہا ہے کہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں کے لیے خصوصی ضوابط ہیں جن پر عمل کرنا ہوگا۔ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو سعودی عرب میں داخل ہونے سے قبل کسی اور ملک میں 14 دن گزارنے ہوں گے۔وزارتِ صحت کے مطابق سعودی عرب پہنچنے پر انہیں 14 دن قرنطینہ کرنا ہوگا نیز وہ سفر سے پہلے پی سی آر کے بھی پابند ہوں گے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں