تہران (streamhours )ایران نےاطلاع دی ہے کہ فوردو ایٹمی تنصیبات میں کل شروع کیے جانے والے عمل کے نتیجے میں یورینیم کو 20 فیصد تک افزودہ کرنے میں کامیابی حاصل کر لی گئی ہے۔ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن سے انٹرویو میں ایٹمی توانائی ادارے کے ترجمان بہروز کمال وندی نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی میں منظوری ملنے والے قانون کے دائرہ عمل

میں 12 گھنٹوں کے اندر یورینیم کو 20 فیصد تک خالص حالت میں بدل دیا گیا ہے۔یکم دسمبر 2020 کو قبول کیے جانے والے قانون کی رو سے ایٹمی توانائی ادارے کو بیس فیصد تک یورینیم کی افزودگی کی اجازت دے دی گئی تھی، یہ پیش رفت ایٹمی توانائی ادارے کے بانی کے ق ت ل کے بعد سامنے آئی تھی۔ایرانی حکومت نے اولین طور پر اس عمل کی مخالفت کی تھی تو آئینی تحفظ کونسل کی قطعی منظوری کے بعد اسے بھی گھٹنے ٹیکنے پڑے تھے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں